صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

حج : مرکز اسلام کا سفر کے نام سے برٹش میوزیم لندن میں 15 اپریل 2012ء کو ایک نمائش منعقد ہوئی تھی۔ یہ دنیا میں پہلی ایسی نمائش تھی جس میں سفر حج کو تصویری اور تحریری شکل میں مفصل طور پر دکھایا گیا تھا۔ حج 5 ارکان اسلام میں سے پانچواں رکن ہے اور اس کی ادائیگی ماہ ذوالحجہ میں مکہ شہر میں ہوتی ہے۔ ہر سال مسلمان اس مہینے میں مکہ کی جانب سفر کرتے ہیں جسے سفر حج کہا جاتا ہے۔ اس تقریب میں اسی سفر کی نمائش کی گئی تھی۔ سفر حج کی اس تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک اور مختلف زمانوں کے کپڑوں، مخطوطات، تاریخی دستاویز، تصاویر، اور آرٹ کی نمائش کی گئی تھی جس میں سفر حج، مکہ، ارکان حج اور خانہ کعبہ کو دکھایا گیا تھا۔ 200 سے زیادہ طرح کی چیزیں اس نمائش میں شامل کی گئی تھیں جنھیں 40 نجی اور سرکاری اداروں سے جمع کیا گیا تھا۔ اس تقریب کے سب سے بڑے شراکت دار ناصر داؤد خلیلی تھے۔ ناصر داوود خلیلی لندن میں مقیم ایک برطانوی-ایرانی اسکالر، کلکٹر، اور مخیر ہیں۔ وہ ایران میں پیدا ہوئے اور کوئنز کالج، سٹی یونیورسٹی آف نیو یارک اور اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن میں تعلیم حاصل کی، وہ ایک برطانوی شہری ہیں۔

خبروں میں

حسینہ واجد

کیا آپ جانتے ہیں؟

سال نو
سال نو

 • …کہ بابل میں نئے سال کا جشن (تصویر میں) چار ہزار سال پہلے منایا جاتا تھا۔ لیکن اس وقت نئے سال کا یہ تہوار 21 مارچ کو منایا جاتا تھا، جو موسم بہار کی آمد کی تاریخ بھی تھی؟
 • …کہ صحرائے نمیب دنیا کا قدیم ترین صحرا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ صحرا تقریبا 80 ملین سال سے موجود ہے؟
 • …کہ نیدرلینڈز میں واقع کوکن ہوف پارک دنیا کا سب سے بڑا پارک ہے، جس کی لمبائی تقریباً 15 کلومیٹر ہے؟
 • …کہ پولو میں استعمال ہونے والی گیند لکڑی سے بنی ہوئی ہوتی ہے؟
 • …کہ 1639ء میں عیسائی چرچ نے قدیم یورپی رونی رسم الخط کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی؟

اقتباس

انگریزی سے نابلد اردو پڑھنے وسمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

آج کا لفظ

11
صرف، ہی اور فقط کا استعمال
مثال: صرف نئی تعلیم ہی سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے
لیکن درست جملہ یوں ہو گا: صرف نئی تعلیم سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے
اس لیے کہ: صرف اور ہی ایسے لفظ ہیں جو ایک ہی مفہوم کو ادا کرتے ہیں، چنانچہ اگر مذکورہ غلط جملے میں ہی نکال دیا جاتا: صرف نئی تعلیم سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے، تب بھی بات مکمل ہو جاتی اور تکرار کا عیب پیدا نہ ہوتا۔
نیز فقط اور ہی ایک ہی مفہوم کو ادا کرتے ہیں، جس طرح صرف اور ہی کو ایک ساتھ نہیں لا سکتے اسی طرح فقط اور ہی کو ایک ساتھ نہیں لانا چاہیے۔ (حوالہ: رشید حسن خان، انشا اور تلفظ، صفحہ31، الفتح پبلی کیشنز، 2010ء راولپنڈی، پاکستان)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 200,416 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

اے بی ڈیویلیئرز ، جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2012ء اور 2017ء کے درمیان قومی ٹیم کی کپتانی کی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز، انہوں نے 47 سنچریاں (ایک اننگز میں 100 یا اس سے زیادہ رنز) ٹیسٹ میں 22 اور ایک روزہ میں 25 دفعہ انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا وہ مارچ 2012ء میں آئی سی سی کی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سب سے اوپر پہنچ گئے۔ ڈی ویلیئرز نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو دسمبر 2004ء میں انگلینڈ کے خلاف کیا، اس نے 28 اور 15 رنز بنائے۔ اگلے مہینے سینچورین میں ڈرا ہوئے پانچویں ٹیسٹ میں انہوں نے 109 رنز بنا کر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ ان کی پہلی دگنی سنچری اپریل 2008ء میں بھارت کے خلاف اس وقت ہوئی جب انہوں نے احمد آباد میں مین آف دی میچ کی کارکردگی میں ناٹ آؤٹ 217 رنز بنائے۔ ستمبر 2019ء تک، اس نے 22 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں اور پاکستان کے خلاف 278 ناٹ آؤٹ کے ساتھ جنوبی افریقی بلے باز کے دوسرے سب سے زیادہ انفرادی سکور کا ریکارڈ اپنے نام بنایا ہے۔ ستمبر 2017ء تک، ڈی ویلیئرز جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

تاریخ

30 جنوری 1948ء موہن داس گاندھی کا قتل

موہن داس کرم چند گاندھی، جو عام طور پر مہاتما گاندھی کے نام سے جانے جاتے ہیں، کو 30 جنوری 1948ء کو برلا ہاؤس (موجودہ گاندھی سمرتی) میں قتل کیا گیا جہاں گاندھی کسی مذہبی میل ملاپ میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھے، اس جگہ ہندو مہاسبھا سے تعلق رکھنے والا ایک انتہا پسند و قوم پرست ہندو شخص نتھو رام گوڈسے پہنچا اور اس نے موہن داس گاندھی پر گولی چلائی۔ حادثہ کے بعد گاندھی کو فوراً برلا ہاؤس کے اندر لے جایا گیا مگر تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔ اس حملے سے پہلے ان پر پانچ مزید حملے بھی ہوئے تھے مگر ان سب میں قاتل ناکام رہے۔ ان میں سب سے پہلی ناکام کوشش 1934ء میں کی گئی تھی۔مکمل پڑھیے۔۔۔۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 200,416 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم


ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!