صفحۂ اول
منتخب مضمونلفظ تفسیر عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ فسر ہے۔ یہ باب تفعیل کا مصدر ہے اس کے معنی ہیں واضح کرنا، کھول کر بیان کرنا، وضاحت کرنا، مراد بتانا اور بے حجاب کرنا ہے۔ اسلامی اصطلاح میں مسلمان قرآن کی تشریح و وضاحت کے علم کو تفسیر کہتے ہیں اور تفسیر کرنے والے کو مفسر۔ ایک عربی آن لائن لغت میں [ لفظ فسر] کا اندراج۔ اسی عربی لفظ فسر سے، اردو زبان میں، تفسیر کے ساتھ ساتھ ديگر متعلقہ الفاظ بھی بنائے جاتے ہیں جیسے؛ مُفسَر، مُفَسِّر اور مُفَسّر وغیرہ ایک اردو لغت میں [ مُفسَر]، [ مُفَسِّر] اور [ مُفَسّــَر] کا اندراج۔ تفسیر کی جمع تفاسیر کی جاتی ہے اور مفسر کی جمع مفسرین آتی ہے۔۔۔۔ وہ علم جس سے قرآن کو سمجھا جاتا ہے۔ اس علم سے قرآن کے معانی کا بیان، اس کے استخراج کا بیان، اس کے احکام کا استخراج معلوم کیا جاتا ہے۔ اور اس سلسلے میں لغت، نحو، صرف، معانی و بیان وغیرہ سے مدد لی جاتی ہے۔ اس میں اسباب نزول، ناسخ و منسوخ سے بھی مدد لی جاتی ہے۔ علامہ امبہانی کہتے ہیں: تفسیر اصطلاح علما میں قرآن کریم کے معانی اور اس کی مراد کو واضح کرنے اور بیان کرنے کو کہتے ہیں، خواہ باعتبار حل الفاظ مشکل ہو یا باعتبار معنی ظاہر ہو یا خفی اور تاویل کلام تام اور جملوں کا مفہوم متعین کرنے کو کہتے ہیں۔ |
خبروں میں
منتخب فہرستکیا آپ جانتے ہیں؟
آج کا لفظ
کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 188,136 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ | |||||||
خاص مضمونکری زیلڈا برٹس(پیدائش 20 نومبر 1983ء)، ایک جنوبی افریقی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔وہ ایک دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ گیند باز ہیں، برٹس کو اصل میں 2002ء میں جنوبی افریقا کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں بطور اوپننگ گیند باز بلایا گیا تھا۔ وہ ایک آل راؤنڈر بن گئیں، اور 2005 ءسے انھوں نے خود کو ایک ماہر بلے باز کے طور پر ثابت کیا۔ انہوں نے 2007ء اور 2008ء میں 23 میچوں میں جنوبی افریقا کی کپتانی کی، لیکن "مکمل طور پر اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے" کے لیے انہیں 2009ء میں کپتان بنا دیا گیا۔ انہیں 2010ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لیے دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 2007ء اور 2011ء کے درمیان میں انھوں نے کل 36 بار جنوبی افریقاکی کپتانی کی (1 ٹیسٹ، 23 ایک روزہ بین الاقوامی اور 12 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی)وہ جنوبی افریقا کی خواتین کی سب سے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری بنانے والی پہلی جنوبی افریقی خاتون ہیں۔
| ||||||||
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 188,136 مضامین موجود ہیں۔
| ||||||||
ویکیپیڈیا میں تلاش
|
|
مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |