ہمارا عزم
TikTok پر، ہمارا مقصد تخلیقیت کو فروغ دینا اور مسرت بخشنا ہے۔ ہم اپنی کمیونٹی کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں اور ذمہ داری، برابری، اور شفافیت لانے کے لیے کوشاں ہیں۔
رپورٹس
TikTok روز مرہ کی بنیاد پر شفافیت کی رپورٹس شائع کرتا ہے تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ ہم کیسے اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں کو برقرار رکھتے اور معلومات کے لیے قانون کے نفاذ کی درخواستوں، مواد ہٹانے کے لیے حکومتی درخواستوں، اور انٹیلکچوئل پراپرٹی ہٹانے کی درخواستوں کے لیے رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ یہ جانیے کہ ہم کیسے TikTok کو ایک محفوظ اور تفریخی جگہ بناتے ہیں۔
مزید جانیےشفافیت اور احتساب کے سینٹرز
TikTok کی عالمی شفافیت اور احتساب کے سینٹرز پر، مدعو کردہ مہمانوں کو یہ جاننے کا موقع ملا ہے کہ ہم کیسے مواد کو معتدل بناتے اور تجویز کرتے، اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ بناتے، اور لوگوں کی رازداری کی حفاظت کرتے ہیں۔ اضافی طور پر، وزیٹرز سورس کوڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں اور یہ جان سکتے ہیں کہ کیسے TikTok کا الگارتھم کام کرتا ہے۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے، ہم حالیہ طور پر تجربے کے کچھ حصوں کے لیے ورچوئل دوروں کی پیشکش کر رہے ہیں۔ ہم وزٹرز کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں جب ڈبلن (Dublin)، لاس اینجلس (Los Angeles)، اور واشنگٹن (Washington) D.C میں ہمارے شفافیت اور احتساب کے سینٹرز میں ایسا کرنا محفوظ ہو۔
مزید جانیےTikTok اور ByteDance
TikTok عالمی ٹیکنالوجی کی کمپنی ByteDance Ltd. کی ایک فلیگ شپ پراڈکٹ ہے، جو متعدد مواد کے پلیٹ فارمز کو چلا رہی ہے، جو تمام زبانوں، ثقافتوں، اور علاقے کے لوگوں کو آگاہی، تعلیم، تفریح، اور تحریک مہیا کرتی ہے۔ کمپنی کے 30 سے زائد ممالک میں واقع دفاتر میں 110,000 ملازمین ہیں۔
مئی 2017 میں لانچ ہونے والی، TikTok مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیو کی صف اول ایپ ہے۔ TikTok لوگوں کو مشترکہ مفاد کے ذریعے کمیونٹی کو تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے، صارفین کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور اپنے ارد گرد کی دنیا کو دریافت کرنے کے لیے کینوس فراہم کر رہا ہے۔ بطور عالمی پلیٹ فارم، TikTok زیادہ تر بڑی مارکیٹس میں پھیلا ہوا ہے ماسوائے چین (China)، جہاں ByteDance ڈؤئن (Douyin) کے نام سے مختلف مختصر دورانیے کی ویڈیو ایپ کی پیشکش کرتی ہے۔ TikTok کے عالمی دفاتر بشمول لاس اینجلس (Los Angeles)، سیلیکون ویلی (Silicon Valley)، نیو یارک (New York)، ڈبلن (Dublin)، لندن (London)، پیرس (Paris)، دوبئی (Dubai)، سنگا پور (Singapore)، جکارتہ (Jakarta)، سیول (Seoul)، اور ٹوکیو (Tokyo) میں واقع ہیں۔
TikTok ByteDance Ltd. کے ذیلی اداروں کے ذریعے کاروبار کرتا ہے، جسے عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاران بشمول کوٹو (Coatue) ، جنرل اٹلانٹک (General Atlantic)، کے کے آر (KKR)،سیکویاکیپیٹل(Sequoia Capital)،سسکوہنا بین الاقوامی اور سافٹ بینک (Capital, Susquehanna International, and Softbank) کی حمایت حاصل ہے۔
انسانی حقوق کے حوالے سے TikTok کا عزم
ٹیکنالوجی انسانی حقوق پر عمل درآمد کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ TikTok کو کرہ ارض پر 1 ارب سے زائد لوگوں تک رسائی حاصل ہے،جن کی قومیت جو مختلف قومیتوں، وابستگی وں، پس مناظر اور زندگی کےتجربات بلکل مختلف ہیں تجربوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ عالمی تفریحی کمپنی ہونے کے ناطے، TikTok پر اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر ہماری کمیونٹی کے ساتھ بنیادی طور پر تکریم اور تعظیم کے ساتھ پیش آیا جائے۔
انسانی حقوق پر عمل درآمد کی ذمہ داری مشترکہ ہے: اگرچہ حکومتوں پر انسانی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری ہے، لیکن TikTok اور دیگر کاروباروں پر بھی ان انسانی حقوق کے تعظیم کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انسانی حقوق کی تعظیم کرنا TikTok کے اپنے ملازمین، تخلیق کاران، مشتہرین، اور کمپنی کے ساتھ مشغولیت اختیار کرنے والے دیگر افراد کے درمیان اعتماد قائم کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے۔
ہمارا فلسفہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی بل (جس میں عالمگیر اعلامیہ برائے انسانی حقوق اور جائے کار پر بنیادی اصولوں اور حقوق کے متعلق بین الاقوامی تنظیم برائے مزدوراں کا اعلامیہ شامل ہے) اور کاروبار اور انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں کی مرہون منت ہے۔ہمارا ہمارے عزم کے حصے کے طور پر، ہم اپنے پورے کاروباری معملات میں انسانی حقوق کو مقدم رکھنا کی تعظیم کی سعی کریں گے اور ایسے کسی بھی قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل ان جگہوں پر جہاں ہم عالمی طرز پر فعال ہیں ،ہمارے کریں گے جن کا مقصد ان جگہوں پر انسانی حقوق کو فروغ دینے کہ عزم دینا ہے جہاں ہم عالمی طور پر اپنا کاروبار چلاتے کی عکاس ہیں۔ ہم نمایاں انسانی حقوق کو لاحق نمایاں کے خطرات کی شناخت،اُن پر تجزیہ، اور انہیں حل کرنے کے لیےمسلسل اپنے آپریشنز کا جائزہ لیں گے؛ کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو شامل مشغول کریں گے؛ اور ایسے کلیدی شعبوں کو ترجیح دیں گے جہاں ہمارے پاس مثبت اثر ڈالنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔