میں یہ کیسے مان سکتا/سکتی ہوں کہ مجھے Facebook پر دکھائے جانے والے اشتہارات میری پارٹنرز پر ہونے والی سرگرمی کے متعلق ڈیٹا پر مبنی ہوتے ہیں؟

آپ کو مزید متعلقہ اشتہار دکھانے کیلئے ہم ایڈورٹائزرز اور دیگر پارٹنرز کے ذریعے ڈیٹا حاصل اور استعمال کرتے ہیں، یہ ڈیٹا آپ کی ان ایڈورٹائزرز اور دیگر پارٹنرز کی ویب سائٹس اور ایپس پر ہونے والی سرگرمی اور ساتھ ہی خریداری جیسے آپ کے کچھ آف لائن انٹریکشنز پر مشتمل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے کپڑوں کی ویب سائٹ وزٹ کی ہے تو اس بنیاد پر ممکن ہے ہم آپ کو قمیض کا اشتہار دکھائیں۔
آپ اشتہار ترجیحات میں پارٹنرز کی طرف سے آپ کی سرگرمی کے متعلق ڈیٹا کے ذریعے یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آیا آپ Facebook کے باہر اپنی سرگرمی کی بنیاد پر اشتہار دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
یہ سیٹنگ دیکھنے اور اسے ایڈجسٹ کرنے کیلئے:
  1. Facebook کے اوپری دائیں جانب account پر کلک کریں۔
  2. سیٹنگز اور رازداری منتخب کریں، پھر سیٹنگز پر کلک کریں۔
  3. نیچے سکرول کریں اور بائیں مینیو میں اشتہار پر کلک کریں۔
  4. اِشتہار سیٹنگز پر کلک کریں، پھر آپ کی پارٹنر کی سرگرمی کے متعلق ڈیٹا پر کلک کریں۔
  5. یہ انتخاب کریں کہ آیا ہم آپ کو اشتہار دکھانے کیلئے ہمارے پارٹنرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں۔
یاد رکھیں کہ اس سیٹنگ میں یہ کنٹرول کیا جاتا ہے کہ آیا ہم آپ کو پارٹنرز سے حاصل ہونے والے آپ کی سرگرمی کے متعلق ڈیٹا کی بنیاد پر Facebook پر آپ کو ذاتی بنائے گئے اشتہار دکھا سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ یہ سیٹنگ آف کر دیتے ہیں تو ہو سکتا ہے جو اشتہار آپ کو نظر آئیں وہ ہمارے پلیٹ فارم پر آپ کی سرگرمی پر مبنی ہوں۔ وہ اشتہار اس معلومات پر بھی مبنی ہو سکتے ہیں جو کسی مخصوص بزنس کی طرف سے افراد یا ڈیوائسز کی شیئر کردہ لسٹ سے حاصل ہوئی ہے، اگر ہم نے اس لسٹ پر آپ کی پروفائل کی معلومات میچ کی ہو۔
یہ سیٹنگ صرف ان اشتہاروں پر لاگو ہوتی ہے جو آپ کو اپنے Facebook اکاؤنٹ، بشمول Messenger پر، اور Facebook کی ایڈورٹائزنگ سروسز کی طرف سے فراہم کی گئی ویب سائٹس، ایپس اور ڈیوائسز پر دکھائی دیتے ہیں۔ یہ سیٹنگ Instagram پر نظر آنے والے اشتہاروں پر لاگو نہیں ہوتی جب تک کہ آپ نے اپنے Instagram اور Facebook اکاؤنٹس پر مربوط تجربہ فعال نہیں کیا ہو۔ Instagram پر آپ کو اشتہار کیسے کھائے جاتے ہیں یہ ایڈجسٹ کرنے کا طریقہ جانیں۔
اگر آپ نے اپنے Instagram اور Facebook اکاؤنٹس کے درمیان مربوط تجربہ فعال کیا ہے تو آپ پارٹنرز کی طرف سے آپ کی سرگرمی کے متعلق ڈیٹا سیٹنگ کے ذریعے بھی اپنے Instagram اِشتہار کے تجربے کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
ہم آن لائن رویہ جاتی تشہیر کیلئے خود انضباطی اصولوں کے پابند ہیں اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ الائنس، کینیڈا کا ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ الائنس اور یورپی انٹرایکٹو ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ الائنس کی طرف سے قائم کردہ آپٹ آؤٹ پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ آپ ان سائٹس کے ذریعے شرکت کرنے والی تمام کمپنیوں سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔
Facebook پر آپ کی اشتہار ترجیحات کے متعلق مزید جانیں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں