Facebook پر نام

یہ یقینی بنانے کیلئے کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ کس سے جڑ رہے ہیں، ہم ہر کسی کو Facebook پر وہی نام استعمال کرنے کیلئے کہتے ہیں جو وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ سے اس بات کی توثیق کرنے کو کہہ سکتے ہیں کہ آپ Facebook پر اکاؤنٹ پر جس نام کا استعمال کر رہے ہیں آپ اسی نام سے جانے جاتے ہیں۔
اپنے نام کی توثیق کرنا
اگر آپ کو لاگ ان کرتے وقت اپنے نام کی توثیق کرنے کا میسج نظر آتا ہے تو ہو سکتا ہے جب تک ہم آپ کے اکاؤنٹ کے نام کی توثیق یا اس میں ترمیم کر رہے ہوں تب تک آپ Facebook کے بعض فیچرز تک رسائی نہ کر سکیں۔
اپنے نام کی توثیق یا اس میں ترمیم کرنے کیلئے اپنے Facebook اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور سکرین پر موجود ہدایات پر عمل کریں۔ آپ سے ہماری ID لسٹ (مثال کے طور پر: ممبرشپ کارڈز، میل) سے کوئی ID یا کوئی اور دستاویز اپ لوڈ کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے جس میں آپ کے روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والا نام کو ظاہر ہو۔
Facebook پر اپنے نام کا استعمال کرنا
ہم جانتے ہیں کہ آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں جو نام استعمال کرتے ہیں وہ آپ کے قانونی نام سے مختلف ہو سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی Facebook پروفائل پر ایسا نام استعمال کر سکیں جس سے آپ اکثر پہچانے جاتے ہیں۔
اپنا نام تبدیل کرنا یا اضافی نام شامل کرنا
آپ اپنی پروفائل میں اپنا نام تبدیل یا اضافی نام (مثلاً: عرفی نام، پہلا نام) بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ 60 دنوں میں ایک سے زائد مرتبہ اپنا نام تبدیل نہیں کر سکتے۔
آپ کی رازداری کا انتظام کرنا
اگر آپ کو Facebook پر اپنا نام استعمال کرنے کے متعلق کوئی تشویش ہے تو ہمارے ایسے ٹولز موجود ہیں جن سے آپ اس بات کی انتظام کر سکتے ہیں کہ آپ کی کون سی معلومات لوگ دیکھ سکتے ہیں۔