ویکیپیڈیا:تصدیقیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ویکیپیڈیا میں مضامین کے لیے داخلے کا راستہ ان کے قابل تصدیق ہونے کی حیثیت (Verifiability) سے مشروط ہے نہ کہ ان کے سچا مگر ناقابل تصدیق ہونے سے۔ یہاں پر قابل تصدیق سے مراد یہ ہے کہ جو بھی اندراجات ویکیپیڈیا میں کیے جائیں ان کے بارے میں یہ بات اشد ضروری ہے کہ کوئی بھی قاری ان کی تصدیق کرسکے، یعنی ان کے بارے میں یہ معلوم کیا جاسکتا ہو کہ وہ معلومات کسی مستند ذرائع کی جانب سے شائع ہو چکی ہیں۔ لہذا مصنف یا مؤلف کے لیے لازمی ہے کہ اگر وہ ایسی معلومات درج کرے کہ جن کا حوالہ درکار ہو یا مانگا جائے تو ان کا حوالہ فراہم کرے۔