Get Updates

03 Nov 2020
تبصرہ کریں

کیا آپ کو ”گیس“ کی شکایت رہتی ہے؟ چلیں اس کا علاج بھی کرتے ہیں لیکن پہلے فوٹوگرافی سے وابستہ اس بیماری کا شکار لوگوں کی کچھ باتیں ہو جائیں۔۔۔ یہ سوال مجھے سب سے زیادہ پوچھا گیا کہ آپ کے پاس کیمرہ کونسا ہے؟ یا پھر فلاں تصویر کس کیمرے اور لینز سے بنائی ہے؟ اس بات پر مجھے بالکل بھی غصہ نہیں آتا لیکن جب کوئی تصویر دیکھ کر کہے کہ ”ہمارے پاس بھی مہنگا کیمرہ ہوتا تو ہم بھی ایسی اچھی تصویر بنا لیتے“ تب ”سب کچھ سیکھے سکھائے کا مرض(کمپلیکس)“ کے شکار ایسے لوگوں پر۔۔۔ خیر چھوڑیں، کیونکہ حیلے بہانوں والے بس ناکامی کے جواز تراشتے رہ جاتے ہیں، جبکہ اُگنے والے ←  مزید پڑھیے
Pak Urdu Installer
01 Nov 2020
تبصرہ کریں

سیاحت کے دوران جب دوست احباب کچھ زیادہ دوڑیں مچاتے ہیں تو مجھے الجھن ہونے لگتی ہے۔ وہ اپنی جگہ ٹھیک ہوتے ہیں اور میں اپنی جگہ۔ انہیں منزل پر پہنچنے کی جلدی یا پھر صرف سیروتفریح مقصود ہوتی ہے، جبکہ میں سیاحت سے کچھ اور حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ بے شک میں بھی منزل کا رُخ کر کے نکلتا ہوں لیکن میرے لئے منزل سے زیادہ سفر اہم ہوتا ہے۔ منزل پر پہنچ گئے تو بہت اچھے ورنہ کوئی مسئلہ نہیں۔ البتہ ”دوڑ سوڑ“ شدید الشدید مسئلہ ہے۔ وہ کیا ہے کہ دوڑ سوڑ کے اس پار اک سکون نگری ہے اور میں اسے حاصل کرنے کے لئے یہ کرتا ہوں کہ ←  مزید پڑھیے
25 Aug 2020
تبصرہ کریں

دریائے چناب کے کنارے پر۔۔۔ آسمان پر چھائی کہکشاں۔۔۔ اک جلتا الاؤ۔۔۔ اک بیری کا درخت۔۔۔ اور اس کے پاس درویش کی کُٹیا۔۔۔ ”اور اس کٹیا کے ماتھے پر لکھوایا ہے… سب مایا ہے“۔۔۔ سڑک چھوڑی، بند سے اترے اور عین کنارے پر چلتے چلتے گھاس پھوس سے بنی کُٹیا کے قریب پہنچے۔ اس دشت و بیابان میں ایک طرف رات شدید تاریک، خطرناک کیڑے مکوڑوں کا گڑھ، اور دوسری طرف چناب میں طغیانی بڑھ رہی تھی۔ پانی کناروں سے باہر نکلنے ہی والا تھا۔ مگر اک دیوانے کو اپنے مطلوبہ نظارے کی تصویر درکار تھی۔ اور پھر اسی دوران کنارہ ٹوٹ کر گرا، پانی تیزی سے باہر نکلا اور مجھے ←  مزید پڑھیے
08 Aug 2020
تبصرہ کریں

ایک وقت تھا کہ لاہور شہر میں درخت کاٹ کر سیمنٹ سریا اُگایا جا رہا تھا اور حکومتِ پنجاب سارے پنجاب کو بھول کر صرف لاہور کو ہی ”لاہور شریف“ بنانے پر لگی ہوئی تھی۔ مگر شاہدرہ ریلوے پھاٹک پر ایک ”فلائی اوور“ بنانے کی زحمت نہ کی گئی۔ جی ٹی روڈ جیسی اہم سڑک کا کوئی پرسانِ حال نہ تھا۔ پتہ نہیں جی ٹی روڈ اور خاص طور پر گجراتیوں سے کس چیز کا بدلہ لیا جا رہا تھا۔ خیر خدا خدا کر کے اب لاہور سیالکوٹ موٹروے بن چکی ہے اور پوچھنا یہ تھا کہ عوام کے پیسے سے بننے والے اس تحفہ کے لئے شکریہ کس کا ادا کرنا ہے؟ آیا کسی ٹھیکیدار کا یا پھر نون شون عین غین کا، یا پھر ←  مزید پڑھیے
24 Jul 2020
تبصرہ کریں

ساڑھے چھ ہزار سال بعد جب دوبارہ نیو وائز نامی دم دار ستارہ سورج کا چکر لگانے آیا تو خلائی سپر کمپیوٹر نے ایک سائی بورگ نما انسان کو کہا کہ ابھی یعنی 8520 عیسوی میں دریائے چناب کنارے جس جگہ تم بیٹھے ہو، ساڑھے چھ ہزار سال پہلے 2020ء میں بالکل اسی جگہ سے ایک پاگل نے اسی دم دار ستارے کی تصویر بنائی تھی۔ انسان نے کہا کہ کیا تمہارے ریکارڈ میں وہ تصویر ہے؟ ”گھیم گھیم“ اور پھر کمپیوٹر نے یہ والی تصویر اسے دیکھا دی۔ اس پر انسان بولا کہ مجھے اس تصویر کی مکمل معلومات دو۔ یوں کمپیوٹر کہنے لگا کہ ہزاروں سال پہلے یہیں قریب ہی کچھ ایسے دوست رہا کرتے تھے کہ ←  مزید پڑھیے